A2ZAPK

التصریف2.1

التصریف v2.1

Downloads: 437


Free

التصریف / Specifications

التصریف / Screenshots

التصریف 2.1
Loading... التصریف 2.1
Loading... التصریف 2.1
Loading... التصریف 2.1
Loading... التصریف 2.1
Loading... التصریف 2.1

التصریف / Description

اینڈرائڈ ایپ "التصریف" مولانا حق نواز صاحب نے بنائی ہے، اور یہ ایپ بغیر معاوضے کے ہے۔
استعمال کنندہ کو مہیا کی گئی تمام سہولیات بغیر معاوضے کے ہیں اور مقصد یہ ہے کہ لوگ علم الصرف کے حوالے سے اس ایپ سے استفادہ حاصل کر سکیں. اس اینڈرائڈ ایپ میں ہم "فائر بیس (Firebase)" کی سروسز کو استعمال کررہے ہیں جس کو استعمال کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس چیز کو جانچا جائے کہ استعمال کنندہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے سے کس انداز سے علم الصرف میں مدد حاصل کررہا ہے۔ یعنی اس نے مشق کے لیے کس قدر اس اپلیکیشن کو استعمال کیا ہے اور امتحانات کے لیے کس قدر اس اپلیکشن کو استعمال کیا ہے۔ فائر بیس کی پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے تفصیلات درج ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں.

https://firebase.google.com/policies/analytics

کمپیوٹر سائنسز کے جدید موضوعات میں مشین لرننگ Machine Learning نیچرل لینگویج پروسیسنگ Natural Language Processing، انفارمیشن ریٹریول Information Retrievalاور آرٹیفیشل انٹیلیجنس Artificial Intelligenceجیسے مضامین شامل ہیں۔ ان مضامین سے مدد لیتے ہوئے لسانیات پر مختلف جہتوں میں کام ہو رہا ہے۔ الحمدللہ علم الصرف کی یہ ایپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ ایپ اردو جاننے والے قارئین کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس ایپ سے وہ لوگ استفادہ کر سکتے ہیں جو ابتدائی علم الصرف پڑھ رہےہیں یا پڑھ چکے ہیں۔ اس ایپ کا مقصد ابتدائی علم الصرف جانے والے طالبعلموں کو مزید پختگی کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ مشق اور امتحانات کی مدد سے اپنے علم میں مزید پختگی حاصل کرسکیں۔ تاکہ وہ قرآن کریم کے صیغوں کو پہچاننے میں مہارت حاصل کر سکیں۔اس ایپ میں علم الصرف کے تمام صیغے الگورتھم Algorithmsکی مدد سے خودکار طریقے سے بنائے جا رہے ہیں، اسی طرح خود کار طریقے سے امتحانی نظام وضع کیا گیا ہے۔ اس ایپ میں ڈیٹا صرف دینی مقاصد کے استعمال کے لیے ہے۔ اس ڈیٹا کو کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کرنا یا کسی بھی قسم کا تجارتی نفع اٹھانا ممنوع ہے۔ ایسا کرنے والے شخص یا ادارے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Show More >

التصریف / What's New in v2.1

Added Quran Example Features.This feature is not finalised so your feedback appreciable. Thanks

Choose Download Locations for التصریف v2.1



Telegram

.

التصریف / Tags

Share التصریف At Social Media

.